the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2024 جیتے گی؟

کولکتہ نائٹ رائیڈرز
راجستھان رائلز
سن رائزرز حیدرآباد

کسویٰ فیکٹری کے کارکنان کی ایک ٹیم غلافِ کعبہ کی صفائی اور نگرانی پر ٹیم مامور ہے۔اس ٹیم کا طبی اسٹاف پاکستانی ہے۔

خلیجی اخبار’العربیہ ‘ کے مطابق مکہ مکرمہ میں قائم کسویٰ فیکٹری نے مسجد الحرام میں چوبیس گھنٹے غلاف کعبہ کی صفائی اور نگرانی کے لیے دو ،دو ارکان پر مشتمل چار ٹیمیں مقرر کررکھی ہیں۔

کسویٰ فیکٹری میں کام کرنے والا تمام عملہ سعودی ہے اور صرف ان ہاؤس ڈاکٹر غیرملکی ہیں اور وہ پاکستانی شہری ہیں۔اب فیکٹری ان کی جگہ بھی ایک سعودی ڈاکٹر کو مامور کرنا چاہتی ہے۔



style="text-align: right;">
غلاف کعبہ تیار کرنے والی کسویٰ فیکٹری کے ڈائریکٹر جنرل محمد باجودہ نے بتایا ہے کہ ان ٹیموں کے ارکان مطاف کے ارد گرد ہمہ وقت موجود رہتے ہیں اور وہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ غلافِ کعبہ (کسویٰ) کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہ پہنچے اور وہ ہمیشہ صاف ستھرا رہے۔

انھوں نے بتایا کہ اگر بعض زائرین کے غلاف کعبہ کو پکڑنے یا کھینچنے کے نتیجے میں ریشم کے کپڑے میں کوئی کٹ لگ جاتا ہے یا کوئی اور نقصان پہنچتا ہے تو اس گروپ کے ارکان اس کی فوری اطلاع دیتے ہیں اور نزدیک موجود درزی اور صفائی پر مامور افراد وہاں پہنچ کراس کو ٹھیک کردیتے ہیں۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.